اسرائیل کا ایرانی حملے پر سخت جوابی کارروائی کا اعلان

02:45 PM, 14 Apr, 2024

ویب ڈیسک: اسرائیل نے ایرانی حملے پرسخت جوابی کارروائی کرنےکااعلان کردیا،اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے جنگی کابینہ کوایرانی حملے پرردعمل دینےکااختیاردے دیا۔

اسرائیلی صدر نیتن یاہو نے کہا کہ ایرانی حملے کامنہ توڑ جواب دیں گے، اسرائیل ہرقسم کےحملے کاجواب دینےکیلئے تیار ہے، اسرائیل نے ایرانی حملے پرسلامتی کونسل کےاجلاس کی درخواست کردی۔

واضح رہے کہ 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی تھی۔

مزیدخبریں