اٹلی نے غیر یورپی شہریوں کیلئے نیا ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام شروع  کردیا

07:48 PM, 14 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) اٹلی کی جانب سے نیا ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام شروع کیا گیا ہے جو غیر یورپی شہریوں کیلئے ہے۔ اس ویزا پروگرام کے تحت غیر ملکیوں کو ایک سال تک اٹلی میں قیام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ورک فرام ہوم بیشتر افراد کی زندگی کا معمول بنتا جارہا ہے یعنی دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہی ، ایسے لوگ اپنے کام کے ساتھ دنیا کو دیکھنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں ۔ان لوگوں کیلئے ڈیجیٹل نوماڈ کی اصلاح استعمال کی جاتی ہے۔آگر آپ  کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہیں اور کسی اور ملک میں شیفٹ ہونا چاہتے ہیں تو   اٹلی آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔

اٹلی  نے نیا   ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام شروع  کیا ہے  جو غیر یورپی شہریوں کے لیے ہے۔اس پروگرام کےتحت غیر ملکی 1 سال تک اٹلی میں قیام کر سکیں گے لیکن ویزے کی مدت میں اضافہ بھی ہوسکے گا۔

ایسے افراد کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہوں یا فری لانسر کے طور پر سرگرم ہوں۔لیکن اس پروگرام میں شمولیت  کے خواہشمند افراد  کی سالانہ آمدنی کم از کم 28 ہزار یورو ہونی ضروری ہے۔اس کے علاوہ اٹلی میں قیا م کے دروانیے کے دوران ہیلتھ انشورنس کی بھی ضرورٹ ہوگی ۔ اس کے ساتھ ساتھ  انہیں یہ ثبوت بھی دینا ہوگا کہ وہ کم از کم 6 ماہ تک ڈیجیٹل نوماڈ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

ڈیجیٹل نوماڈ اپنے خاندان کو بھی ساتھ لے کر جا سکیں گے تاہم اس کا فیصلہ اٹلی کی حکومت کرے گی۔

امیدواروں کو اپنے ملک میں اٹلی کے سفارتخانے جا کر اپنی کمپنی کی جانب سے دستخط کردہ دستاویات جمع کرانا ہوں گے۔ جب ویزا کی منظوری دی جائے گی تو ڈیجیٹل نوماڈ کے پاس اٹلی پہنچنے کے لیے 8 دن ہوں گے جہاں انہیں رہائشی پرمٹ کے لیے درخواست دینا ہوگی۔

واضح رہے کہ  اس ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام کا آغاز 4 اپریل سے ہوا ہے۔

مزیدخبریں