کیا اداکارہ درفشاں پسند کی شادی کریں گی ؟ ویڈیو میں بتا دیا

09:15 PM, 14 Apr, 2024

ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ دررفشاں سلیم نے پسند کی شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ درفشاں نےنجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں پسند کی شادی کے موضوع پر بات کی،  پروگرام میں انہوں نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتائے اور اس متعلق اپنی سوچ اور خیالات کو بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں پہلا نقصان یہ ہے کہ آپ ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے اور یہی لگتا ہے کہ بس آپ ایک دوسرے کو مل گئے ہو، پہلے 2 ماہ کی جو چاہت ہوتی ہے وہ عنصر بھی نہیں آتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی کرنے والے ایک دوسرے کو اتنا جان جانتے ہیں کہ شادی کے بعد سوچتے ہیں کہ اب کیا مزید جانیں۔  پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے۔

درفشاں کے اس بیان سے لگتا ہے کہ وہ پسند کی شادی کے حق میں بلکل بھی نہیں ہیں اور اس سے یہ بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ انہوں نے یہ کام والدین کے سپرد کیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں