کلر کہار: سرکلاں میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

10:07 PM, 14 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) سرکلاں میں مسافر بس کھائی میں جاگری،افسوسناک واقعہ میں   2 افراد جاں بحق جبکہ   متعدد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کلرکہار منی موٹروے سرکلاں میں مری سے فیصل آباد جانیوالی مسافر بس کھائی میں جاگری۔افسوسناک  حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی  ہیں ۔ ہلاک ہونیوالوں اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کیا جارہا ہے ۔

مسافر بس میں سوار خواتین،  بچوں و دیگر افراد کو نکالنے کےلیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اندھیرےکے  باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر اشرف ایم ایس ٹراما سنٹر کلرکہا ر کا کہنا ہے کہ  مجموعی طور پر ایک ڈید باڈی جبکہ 14زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ 14زخمیوں میں سے 7مریضوں کو ہیڈ انجری ہے،جنکی حالت تشویشناک ہے۔ 

مزیدخبریں