کورونا سے مزید 73 افراد لقمہ اجل بن گئے
04:30 AM, 14 Aug, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک )پاکستان میں مہلک وبا کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 73 افراد لقمہ اجل بن گئے، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ملک بھر میں فوری طور پر ویکسین لگوانے کی ہدایایت جاری کی گئی ہیں۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 59 ہزار 136 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 786 مریضوں میں کورونا کی موجودگی پائی گئی، کورونا کیسز کی شر ح 8.09 فیصد ریکارڈ کی گئی جو مسلسل کئی روز سے 8 فیصد سے زائد ہی آرہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی طرف سے جشن آزادی کے موقع پر بھی یہ ہدایات جاری کی گئی کہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔ ملک بھر کے شہروں میں اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام کو ایک جگہ اکٹھا نہیں ہونے دیا۔ عوام کو مسلسل ہدایات جاری کی جا رہی ہے کہ فوری طور پر ویکسین لگوائی جائے۔