آزادی تب ہوگی جب عوامی فیصلوں کو عزت دی جائے گی

05:14 AM, 14 Aug, 2021

حسان عبداللہ
لاہور(پبلک نیوز) مریم نواز نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں مبارکباد دی ہے. مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا یوم آزادی پر اپنے ٹؤئٹ میں کہنا تھا کہ اس ملک میں حقیقی معنوں میں آزادی کا سورج تب طلوع ہو گا جب ہر شہری آزاد ہوگا، ہر ادارہ خود مختار ہوگا,جب عدلیہ فیصلے کرتے وقت بلا خوف وخطر صرف حق اور سچ کا عَلم بلند رکھے گی. انہوں نے کہا آزادی تب ہو گی جب عوام کے فیصلوں کو عزت دی جائے گی، انشاءاللّہ ہم وہ دن دیکھیں گے. واضح رہے کہ مریم نواز شریف حال میں ہی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی تھی اور تاحال انکا علاج جاری ہے. مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے مریم نواز کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
مزیدخبریں