75 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

09:31 AM, 14 Aug, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز)‌پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کردیا۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کا جشن آزادی عالمی دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے اپنے لوگو کو جسے کمپنی ڈوڈل کا نام دیتی ہے اسے پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے تبدیل کردیا.

75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنے ہوم پیج کی تصویر ڈوڈل میں بہاولپور کے قریب ’’قلعہ دراوڑ‘‘ کی تصویر چسپاں کردی۔قلعہ دراوڑ ایک مغلیہ طرز کا شاہکار ہے جو ناصرف سیاحوں کے ایک پرکشش مقام ہے بلکہ اپنے اندر کئی طرح کے تاریخی حقائق بھی رکھتا ہے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی متعدد بار گوگل اپنا ڈوڈل پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تبدیل کرچکا ہے۔

مزیدخبریں