’مودی کی وجہ سے ڈیلٹا وائرس دنیا بھر میں پھیلا‘

10:30 AM, 14 Aug, 2021

احمد علی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 1947میں پاکستان میں کرکٹ گراؤنڈ نہ ہونے کے برابر تھے۔ آج پاکستان بہت ساری چیزیں خود بناتا ہے۔ ملک بھر میں جشن آزادی بھرپور جوش وجذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے وقت ہمارے پاس ایک ہیوی کمپکیکس تھا اب ہم اپنے جیٹ طیارے بنا رہے ہیں۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے کوشاں ہیں۔ کوشش ہے کہ افغان فریقین ایک نظام پر متفق ہو جائیں۔ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں کورونا میں اضافہ ہوا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل آزاد،مستحکم اورخوشحال ملک ہے۔ عمران خان کی تجویز مان لی جاتی توآج افغانستان کے حالات مختلف ہوتے۔ افغانستان میں امن کے لیے فریقین سے بات چیت کر رہے ہیں۔ مودی حکومت کی وجہ سے ڈیلٹا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا۔
مزیدخبریں