سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد کتنی ہے؟

12:00 PM, 14 Aug, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے زیر التواء مقدمات نئی 15 روزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں دیئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق عدالت عظمی میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 52 ہزار 379 ہے۔ زیر التواء سول اپیلوں کی تعداد 29 ہزار 934، سول مقدمات کی تعداد 9 ہزار 733 ہے۔ سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق فوجداری مقدمات 7 ہزار 306،فوجداری اپیلوں کی تعداد 773 ہے۔ سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹسز،136انسانی حقوق مقدمات،106 آئینی مقدمات زیر التواء ہیں۔
مزیدخبریں