حکومتِ پاکستان نے 75ویں جشن آزادی پر ملی نغمہ جاری کر دیا
03:23 PM, 14 Aug, 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک کے 75ویں جشن آزادی پر ملی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ کے ذریعہ ملی نغمہ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو 5 منٹ اور 5 سیکنڈ کے دورانیہ پر مشتمل ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ جیوے پاکستان.... ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن کا یومِ آزادی کے موقعہ پر وطنِ عزیز کے لیے خصوصی ملی نغمہ۔ اس ٹویٹ میں ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن، وفاقی وزیر فواد چودھری اور وزارت اطلاعات و نشریات کے آفیشل ہینڈل کو ٹیگ کیا گیا ہے۔ جبکہ ساتھ ہی ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔