بابا فریدؒ کا 779واں عرس، بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کر دی گئی
04:36 PM, 14 Aug, 2021
پاکپتن ( پبلک نیوز) حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 779 ویں عرس کی تقریبات اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں۔ عرس کی سب سے بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود نے ادا کر دی ہے۔ بہشتی دروازے کی قفل کشائی کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ فضا حق فرید یا فرید کے نعروں سے گونج اٹھی۔ کورونا وائرس کی چوتھی وباء کے خطرات کے پیش نظر عام زائرین بہشتی دروازہ سے گزرنے کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ 170 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنجشکر کا 779 واں عرس پاکپتن میں جاری ہے۔ درگاہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی صابری سب سے بڑی رسم بستی دروازے کی قفل کشائی ادا کردی فضاء حق فرید یا فرید کے نعروں سے گونجتی رہی۔ کورونا وائرس کی چوتھی وباء کے خطرات کے پیش نظر عرس بابا فرید کی تقریبات کو محدود کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عام زائرین عرس تقریبات میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ عرس تقریبات میں عام زائرین کا راستہ روکنے کے لیے درگاہ کو جانے والے راستے عارضی رکاوٹیں لگا کر بند کیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔