پاک فوج کی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد
07:56 AM, 14 Aug, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دی . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر ٹوئٹر پر لکھا کہ پاک فوج کی جانب سے قوم کو یوم آزادی کے جشن کی مبارک باد۔ انہوں نے مزید کہا کہ عظیم قوم کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک ہو۔ پاکستان زندہ باد،عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان.