اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا

09:24 AM, 14 Aug, 2022

احمد علی
کراچی: پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے یادگاری نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح، فاطمہ جناح، علامہ محمد اقبال اور سر سید احمد خان کی تصویریں ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق اس یادگاری نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں جاری کی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یادگاری نوٹ کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔واضح رہے کہ نوٹ میں سبز اور سفید رنگ کا امتزاج ہے۔
مزیدخبریں