پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

06:11 PM, 14 Aug, 2022

احمد علی
پاکستان کے حمزہ خان نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ڈبلیو ایس ایف کے زیر اہتمام مینز ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے فرانس کے شہر نینسی میں جاری ہیں۔ کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان کے حمزہ خان اور مصر کے محمد نصیر کے درمیان مقابلہ ایک گھنٹہ تین منٹ جاری رہا، اس دوران پہلے مصر کے پلیئر نے 1-2 کی برتری حاصل کرلی تھی مگر اسکے بعد حمزہ نے کم بیک کیا۔ گلاس کورٹ پر کھیلنے جانیوالے میچ کا پہلا گیم حمزہ نے با آسانی 3-11 سے جیت لیا لیکن اگلے دو گیمز میں مصر کے کھلاڑی نے 5-11 اور 9-11 سے کامیابی حاصل کر کے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔تاہم پاکستانی کھلاڑی حمزہ نے خسارے کا پریشر نہیں لیا ۔ چوتھے گیم میں 5-11 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ برابر کیا اور پھر بعد میں فیصلہ کن گیم میں 7-11 کی فتح کے ساتھ کامیابی سمیٹی۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ انگلینڈ کے فنلے وتنگٹن سے ہوگا۔
مزیدخبریں