پی سی بی نے ایشیا کپ پاکستان میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع کردی
04:53 PM, 14 Aug, 2023
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ پاکستان میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ایشیا کپ پاکستان میچز کے جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹس کی فروخت شروع کر دی ہے، تمام ٹکٹس آن لائن خریدے جا سکیں گے۔ ملتان میں شیڈول پاکستان اور نیپال کے میچ کے جنرل انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت 700 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پاکستان کے میچ کے فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں میچز فرسٹ کلاس انکوژرز کے ٹکٹس کی قیمت 800 جبکہ جنرل انکلوژر کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کے پاکستان میں 4 میچ کھیلے جائیں گے، 3 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش افغانستان اور 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ ہو گا، 6 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں سپر فور کا میچ کھیلا جائے گا۔