پاکستان کا مستقبل تابناک، ترقی کیلئے ہر شخص بڑھ چڑھ کر خون پسینہ ایک کرنے کیلئے پرعزم

10:14 AM, 14 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور ترقی کی منازل طے کرنے میں ہر پاکستانی بڑھ چڑھ کر اپنا خون پسینہ ایک کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، پاکستان ایک طویل اور لازوال جدوجہد کے بعد معرض وجود میں آیا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی ایک اٹل حقیقت ہے۔

پاکستان کی 24 کروڑ آبادی ہے اور اس میں 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، پاکستان جغرافیائی اعتبار سے خطے کا ایک اہم ملک ہے، پاکستان کی بھارت، چین، افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں ملی ہوئی ہیں۔

پاکستان کے پاس 1046 کلومیٹر طویل سمندری پٹی موجود ہے جس سے عالمی سمندری راستوں تک باآسانی رسائی حاصل ہے، سی پیک اور تاپی جیسے منصوبے خطے اور عالمی تجارت کے فروغ کے لئے اہم منصوبے ہیں جس سے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

پاکستان کا وسیع و عریض تاریخی و ثقافتی ورثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان میں قدرتی ورثے موجود ہیں، جن میں صحرا، سمندر، جھیلیں، بل کھاتے دریا، بلند و بالا پہاڑ موجود ہیں، گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو موجود ہے۔

سوات میں بدھ مت کے تاریخی سٹوپا مجسمے موجود ہیں جنہیں مشہور بادشاہ آشوکا کی جانب سے بنایا گیا، مغلیہ دور کے کئی شاہکار جن میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شیش محل اور ہرن مینار جیسے تاریخی ورثے موجود ہیں جہاں دنیا بھر سے سیاح تشریف لاتے ہیں۔

پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سرفہرست ہے، پاکستان نے دنیا بھر میں انسداد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہا ہے اور ہزاروں جانوں کی قربانی دے چکا ہے، پاکستان کرکٹ، ہاکی اور سکواش جیسے کھیلوں کو کئی نامور کھلاڑی دیئے ہیں جن میں جہانگیر خان 555 گیمز جیتنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں