'مس جنوبی افریقا'،ایک بہری لڑکی نےسب کو پیچھے کیسے چھوڑا؟

12:09 PM, 14 Aug, 2024

ویب ڈیسک :سننے کی صلاحیت سے محروم ماڈل نے'مس جنوبی افریقا'  کا تاج اپنے نام کر کے تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 28  سالہ افریقی ماڈل اور مارکیٹنگ مینجر میا لی روکس نے 'مس جنوبی افریقا' کا تاج اپنے نام کرنے کے موقع پر کہا ہے کہ’’ میں امید کرتی ہوں کہ میری یہ کامیابی ان تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گی جو خود کو باقی دنیا سے الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں۔’’

 اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے جیسے تمام لوگوں کو اپنے ناممکن خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دوں گی، میں فخر کے ساتھ کہتی ہوں کہ میں ایک سماعت سے محروم افریقی خاتون ہوں جو تنہائی کے درد کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔
 مس جنوبی افریقا کو مقابلہ جیتنے پر کیا ملا؟

ذرائع کے مطابق میالی روکس کو جیتنے پر ساڑھے 53 ہزار ڈالر،  عالی شان مرسڈیز بینز کار اور ایک شاندار فرنشڈ  اپارٹمنٹ دیا گیا۔
 میالی روکس کا المیہ
میالی روکس ایک سال کی تھیں جب سماعت سے محرومی کی تخشیص ہوئی۔ اپنی سماعت میں مدد کے لیے کوکلیئر امپلانٹ( آلہ سماعت) کا استعمال کرتی ہیں اور زندگی کے پہلے الفاظ بولنے  کیلئے انہیں  دو سال  تک اسپیچ تھراپی کے عمل سے گذرنا پڑا۔
میالی روکس مس جنوبی افریقا کیسے بنیں ؟
مس ساؤتھ افریقہ کا مقابلہ اس وقت تنازعات کا شکار ہوگیا جب پتہ چلا کہ   فائنل میں پہنچنے والی  23 سالہ لاء کی طالبہ چڈیما ادیتشینا  کی والدہ جنوبی افریقا کی رہنے والی نہیں۔
ادیتشینا جوہانسبر کے شہر سویٹو میں پیدا ہوئیں،ان کے والد نائیجیرین جبکہ والدہ  موزمیق کی رہنے والی تھیں۔ قومیت کے سوال  پر ادیتشینا کو مسلسل تنقید  کا نشانہ بنایا گیا ۔
 قسمت کا کھیل میالی روکس کو فاتح بنا گیا
 جنوبی افریقا کی وزارت داخلہ نے الزام لگایا کہ ہو سکتا ہے اس کی والدہ نے جنوبی افریقی خاتون کی شناخت چرائی ہو، اس پر اڈیتشینا نے 8 اگست کو اس مقابلے سے دستبرداری اختیار کر لی۔

 انہوں نے سوشل میڈیا پر مقابلے سے دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "بہت غور و فکر کے بعد، میں نے اپنے اور اپنے خاندان کی حفاظت اور بہبود کے لیے مقابلے سے دستبردار ہونے کا مشکل فیصلہ کیا ہے" 
انھوں نے مزید کہا میں اس موقع کو اپنے ساتھی فائنلسٹ کے لیے بقیہ مقابلے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہوں گی۔ جو بھی تاج پہنے گا وہ ہم سب کی نمائندگی کرتا ہے۔

مزیدخبریں