ویب ڈٰسک: ٹھگوں نے انسٹاگرام آئی ڈی بنا کر بالی ووڈ گلوکارہ شریا گھوشال کے پروگرام کے جعلی ٹکٹ فروخت کیے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر آئی ڈی بناکر ٹھگوں نے بالی ووڈ گلوکارہ شریا گھوشال کے پروگرام کے جعلی ٹکٹ لوگوں کو بیچے۔ جب کنسرٹ کے منتظمین کو اس بات کا علم ہوا تو ایف ایم ریڈیو کے نمائندوں نے اس معاملے کی شکایت سیکٹر 20 پولیس سے کی۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ 5 اگست کو کمپنی انتظامیہ کو معلوم ہوا کہ شریا گھوشال کے پروگرام کے ٹکٹ انسٹاگرام پروفائل سے غیر قانونی طور پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ شکایت کے بعد میٹا نے انسٹاگرام سے جعلی پوسٹ ہٹادی۔