ویب ڈیسک: نومولود بچی کو اسپتال کے مرکزی دروازے پر چھوڑ کر فرار ہونے والے جوڑے کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سمینہ اور سکندر نومولود بچی کو اسپتال کے مرکزی دروازے پر چھوڑ کر فرار ہورہے تھے،جناح اسپتال کے مین گیٹ سے خاتون اور مرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کو گائنی وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خاتون اور مرد کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔