ملک میں کمزور موبائل سروس، سوشل میڈیا سروس میں تعطل کا نوٹس 

04:39 PM, 14 Aug, 2024

(ویب  ڈیسک ) ملک بھر میں کمزور موبائل سروس اور سوشل میڈیا سروس میں تعطل  کا  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین قائمہ کمیٹی سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمن کو طلب کرلیا۔

  چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمن کو سوشل میڈیا سروس میں رکاوٹ کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام اور ایکس کی بندش کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے اور موبائل سگنلز کمزور ہونے کی بھی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی مدعو کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 21 اگست بروز بدھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

مزیدخبریں