پاک فوج کے تعاون سے 6 نوجوانوں نے سب سے اونچا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کر دیا 

05:28 PM, 14 Aug, 2024

(ویب ڈیسک )   پاک فوج کے تعاون سے پنجاب کے نوجوانوں نے  برزل پاس پر پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم  کردیا۔

نوجوانوں نے 13808 فٹ اونچے برزل پاس پر سب سے بڑا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا ۔⁠200 فٹ لمبا یہ پرچم پاکستان کے آخری گاؤں نگئی میں آزادی ریلی میں بھی شامل کیا گیا ۔

نگئی گاؤں اور ایل او سی کے قریب پرائمری سکول میں بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔گاؤں کے لوگوں اور پاک فوج کے جوانوں نے والی بال اور رسہ کشی کا مقابلہ بھی کیا ۔

آخر میں سب سے بڑا قومی پرچم مشہور سیاحتی مقام رینبو لیک پر لہرایا گیا ، پرچم لہرانے والے ان جوانوں نے اپنا یہ ریکارڈ آزادی کی ھیروز اور پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کے نام کر دیا۔

مزیدخبریں