عزت دینے پر پشاور کی عوام کا شکر گزار ہوں ،ارشد ندیم

05:29 PM, 14 Aug, 2024

ویب ڈیسک: قومی ہیرو ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ عزت دینے پر پشاور کی عوام کا شکر گزار ہوں۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ قوم کی محبت کھلاڑی کا حوصلہ بڑھاتی ہے ، پوری قوم سے ملنے والا پیار ناقابل فراموش ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے بہت سے ریکارڈ  توڑے ہیں،ایتھلیٹکس میں کئی گیمز کھیلے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ واپڈا کا شکر گزار ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنی محنت کی اس کا صلہ مل گیا ہے۔

مزیدخبریں