(ویب ڈیسک ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کو یوم آزادی کی منفرد انداز میں مبارکباد دی ہے۔
دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
گوگل نے اپنے روایتی انداز میں ڈوڈل تبدیل کر کے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے بھی پاکستان کو منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔
فیفا نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پاکستان کے خواتین اور مرد فٹبال کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو میں مبارکباد دی اور لکھا ’77 سالہ آزادی کا جشن! پاکستان کو یوم آزادی مبارک‘۔