آئمہ بیگ منی ہارٹ اٹیک کا شکار، مداحوں کیلئے پریشان کن خبر

08:16 PM, 14 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ سے متعلق بری خبر، سوشل میڈیا پر آئمہ کی شیئر کی گئی تصویر دیکھ کرمداح پریشان ہوگئے، آئمہ بیگ نے اپنی صحت یابی کے لئے دعا کا بھی کہا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے 14 اگست کو انسٹاگرام پر ہسپتال کے بستر تصویر شیئر  کردی، جس میں انہوں  نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

  گلوکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا تھا،ان کا کہنا تھا کہ کئی رات سے انہوں نے مسلسل نیند پوری نہیں کی تھی۔

گلوکارہ نے لکھا کہ مسلسل کام کی وجہ سے انہوں نے ایک کے بعد ایک پرواز لی اور مکمل طور پر نیند کوپورا نہیں کر پائیں، گلوکارہ نے مزید لکھا لکھا کہ منی ہارٹ اٹیک نے انہیں یاد دلایا ہے کہ اپنی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ 

مزیدخبریں