(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی جیب سے ارشد ندیم کو 50 لاکھ انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، ارشد ندیم پاکستان کا فخر ہے، ارشد ندیم کو سرکاری خزانے کے بجائے اپنی جیب سے 50 لاکھ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ جلد ارشد ندیم کو خیبرپختونخوا میں دعوت دیں گے، نوجوان ہمارا فخر اور ہماری امید ہیں، نوجوانوں نے پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنانا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم سے کہوں گا تین دن کے لئے خیبرپختونخوا آکر نوجوانوں کو جیولن تھرو کی تربیت دیں، ہمارے نوجوان پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے، کھیلوں کے لئے بجٹ مختص کیا ہے، نوجوانوں کو مواقع دیں گے۔