سردیوں میں انگلیوں میں سوجن؟ اس موثر گھریلو نسخے پر عمل کریں

03:40 AM, 14 Dec, 2021

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) سردیوں میں پاؤں کی انگلیوں میں اکثر سوجن ہوتی ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو اس مسئلے کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ سے پیروں میں درد ہوتا ہے اور بعض اوقات جلد بھی اترنے لگتی ہے۔ اگر پاؤں میں سوجن کا مسئلہ ہے تو اس کے لیے آپ دوائیوں کے ساتھ کچھ گھریلو ٹوٹکے بھی اپنا سکتے ہیں۔ سرسوں کا تیل اور نمک چار چمچ سرسوں کے تیل میں ایک چمچ نمک ملا کر اچھی طرح گرم کریں۔ اس تیل کو سونے سے پہلے انگلیوں پر لگائیں۔ ہلدی اور زیتون کا تیل آدھا چائے کا چمچ ہلدی زیتون کے تیل میں ملا کر لگائیں۔ اس کو لگانے سے سوجن کے ساتھ خارش، جلن اور درد سے بھی نجات ملے گی۔ لیموں کا رس لیموں کا رس سوزش کو کم کرنے میں بہت فائدہ مند ہے۔ سوجی ہوئی انگلیوں پر لیموں کا رس لگائیں۔ ایسا کرنے سے سوجن میں آرام آجائے گا۔ پیاز کا رس پیاز میں اینٹی بائیوٹک اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ انگلیوں میں سوجن کو دور کرتا ہے۔ سوجن والی جگہ پر پیاز کا رس لگائیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ اس سے آپ کو راحت ملے گی۔ مٹر مٹر کو پانی میں اچھی طرح ابالیں اور اس پانی سے ہاتھ پاؤں دھو لیں۔ اس سے سوجن کم ہو جائے گی۔
مزیدخبریں