ٹیکسٹائل برآمدات 20 ارب ڈالر سے زیادہ رہنے کی توقع

06:13 AM, 14 Dec, 2021

Rana Shahzad
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ٹی ای اے) نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات رواں مالی سال کے دوران 20 ارب ڈالر سے بڑھ جانے کی توقع ہے۔ پی ٹی ای اے کے حکام کے مطابق حکومت کی برآمدات کے فروغ کی پالیسیز اور بڑی منڈی میں اقتصادی بحالی کے باعث جاری مالی سال میں ٹیکسٹائل کے شعبے کی برآمدات 20 ارب ڈالر سے بڑھنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ پائیدار اقتصادی شرح نمو میں داخل ہو رہا ہے اور کاروباری سرگرمیوں کی بڑھوتری اطمینان بخش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اس شعبے کی برآمدات اوسطاً 2.4 ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہیں۔ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات 26.55 فیصد اضافے سے 4.76 ارب ڈالر کے مقابلے میں 6.02 ارب ڈالر تک بڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی پیداوار میں اضافے سے شعبے کی برآمدات میں نمایاں بڑھوتری ہو رہی ہے۔
مزیدخبریں