(ن) لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آئے گی: فواد

07:56 AM, 14 Dec, 2021

Rana Shahzad
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے، پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہیے۔ فواد چودھری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور محمد زبیر کے بیانات نے مسلم لیگ (ن) کے اندر تقسیم کو مزید واضح کر دیا ہے، ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1470627411498786820?s=20 اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس مہینے خیبر پختونخوا اور آئندہ چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ خیبر پختونخوا میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کر سکیں، یہی حالت پنجاب میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک دو ٹی وی چینل ان کی عملی طور پر مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی سعی کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں