دھند کے باعث موٹروے کی بندش، وارڈنز کی نفری میں اضافہ
12:00 PM, 14 Dec, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) دھند کے باعث موٹروے کی بندش، وارڈنز کی نفری میں اضافہ۔ دھند کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر وارڈنز کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ بابو صابو، ٹھوکرنیاز بیگ، شاہدرہ چوک، پرانے راوی پل پر وارڈنز کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔ سی ٹی او کی ڈی ایس پی شاہدرہ کو راوی پل کا وزٹ اور موثر اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ ڈی ایس پی صدر کو بابو صابو چوک اور ٹھوکر نیاز کا وزٹ اور موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ دھند کے باعث شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر غیر معمولی ٹریفک کا لوڈ رہے گا۔ موٹروے کی بندش سے موٹروے کا سارا لوڈ جی ٹی روڈ پر شفٹ ہوگیا منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں گاڑی کو انتہائی بائیں سائیڈ پر پارک کریں۔ چلتی گاڑی سے ہاتھ، منہ نکالنے سے پرہیز کیا جائے۔ شہری راہنمائی اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔ شہریوں کو راستہ ایپ اور ایف ایم 88.6 سے دھند کے بارے ہمہ وقت آگاہ رکھا جائے گا۔