’چیئرمین نیب کی مدت ختم ہوچکی وہ ڈیلی ویجز پرکام کر رہے ہیں‘
03:40 PM, 14 Dec, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے جس کو ہٹانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی مدت ختم ہو چکی اب وہ ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں۔ ملک میں احتساب کی جو حالت ہے عدالتوں میں کیمرے لگنے چاہیئں۔ ملک کے اندر ہر روز ایک نیا تماشہ لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب اور عدالتیں بڑے بڑے اسکینڈلز پر خاموش ہیں۔عمران خان اسکردو میں ن لیگ کے منصوبے کا افتتاح کریں گے سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد وہاں آتی ہے جہاں نظام آئین و قانون کے مطابق ہو۔ جو کام نہ کرسکے وہ دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ لیتا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ ڈوب چکی، اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں بھی نہیں۔