بلاول بھٹواورمراد علی شاہ نے50 ہزارکا جرمانہ چیلنج کردیا

04:30 PM, 14 Dec, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں پارٹی کا یوم تاسیس تھا۔ انتخابی جلسہ نہیں، انتخابی ضابطہ اخلاق سیاسی سرگرمیوں سے نہیں روکتا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 50 ہزار جرمانہ چیلنج کر دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی گئی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کی گئی۔ خورشید شاہ، نثار کھوڑو، سعد غنی نے بھی الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی۔ بلاول نے اپیل کی کہ پشاور میں پارٹی کا یوم تاسیس تھا انتخابی جلسہ نہیں تھا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق سیاسی سرگرمیوں سے نہیں روکتا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے نوٹس کا جواب دینے کی مہلت مانگی جو نہیں دی گئی۔ بلاول نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
مزیدخبریں