آئی ایم ایف نے پاکستان سے نویں جائزہ مذاکرات تعمیری قرار دے دیے

08:41 AM, 14 Dec, 2022

احمد علی
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کی اب تک کی بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ( عالمی مالیاتی فنڈ ) آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات میں سیلاب کے بعد کے اقتصادی امکانات پر نظر ثانی کی گئی ہے ساتویں،آٹھویں جائزے کے بعد کی مالیاتی، شرحِ مبادلہ اور توانائی کی پالیسیوں کا جائزہ بھی لیا گیا ہے ۔ ایسٹر پیریز نے بتایا کہ سیلاب کے بعد کے بحالیِ نو اور فلاحی کے مسائل حل کرنے سے متعلق پالیسیوں پر مذاکرات جاری رکھیں گے ۔
مزیدخبریں