پنجا ب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

03:01 PM, 14 Dec, 2022

احمد علی
لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 24 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جنوری 2023 سے پنجاب بھر کے اسکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ گزشتہ روز سندھ بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن اکبر لغاری کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2022 تک چھٹیاں ہوں گی۔
مزیدخبریں