ویب ڈیسک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ ختم ہونی چاہیے، امریکا کا نیٹو سے انخلا ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کی فوجی امداد کم کریں گے اور امریکا کو نیٹو سے نکالنے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین روس جنگ پاگل پن ہے، صدر زیلنسکی کو جنگ بندی کا معاہدہ کرنا چاہیے، یوکرینی صدر روس کے ساتھ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین جنگ ختم کرانے کے لیے ثالثی کرسکتا ہے، دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے، روسی صدر پیوٹن کو اچھی طرح جانتا ہوں یہ کام کرنے کا وقت نہیں ہے۔
دوسری جانب روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق روس نے 93 میزائل اور 200 ڈرونز سے توانائی کی انفرا اسٹرکچر کو ٹارگٹ کیا جس سے تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔
رواں سال یوکرین کی توانائی کی تنصیبات پر یہ بارہواں بڑا حملہ ہے۔ یوکرین نے 81 روسی میزائل مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔