شادی کےانوکھےدعوت نامہ کی سوشل میڈیا پردھوم

12:16 PM, 14 Dec, 2024

ویب ڈیسک: عام طور پر شادی کا کارڈ مہمانوں کو دعوت دینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن بھارت میں ہونے والی ایک شادی کیلئے مہمانوں کو بھیجے گئے کارڈ میں ان کی واضح بے عزتی بھی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شادی کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس کا ٹیکسٹ یقیناً آپ کو بھی دنگ کر دے گا۔

دعوت نامے کی شروعات کچھ اس طرح کی گئی ہے “ہماری شادی میں آپ کی موجودگی کی بہت ضرورت ہے کیونکہ ہماری شادی میں آپ نہ آئے تو کھانے کی برائی کون کرے گا؟” شادی کے انوکھے کارڈ نے ہلچل مچا دی۔

کارڈ میں دلہن کے نام کے بجائے ”شرما جی کی لڑکی” (پڑھائی میں تیز) اور” گوپال جی کا لڑکا” ( بی ٹیک کرکے دکان سنبھالتا ہوا) درج ہے۔

ریسیپشن میں آئیں تو پھوپھا پھوپھی جی سے مل کر جائیں ورنہ ان کا منہ گول گپے کی طرح پھول جائے گا، کھانا کھاکر جائیں، ایک شخص کے ریٹ صرف 2000 روپے پلیٹ ہیں۔

مزیدخبریں