کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے

06:00 AM, 14 Feb, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک میں کورونا کی دوسری لہر، مہلک وائرس نے مزید 31 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 307 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈر آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے مطابق 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 404 نئے کیس رپورٹ ہوئے، فعال کیسز 25 ہزار 635 ہو گئے، 5 لاکھ 25 ہزار 87 مریض صحت یاب بھی ہوچکے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 12307 موات ہو چکی ہیں اور 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 34475 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

مزیدخبریں