پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند نے ہر شے دھندلا دی

06:15 AM, 14 Feb, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند نے ہر شے دھندلا دی، قومی شاہراہ پر حدنگاہ 30 میٹر رہ گئی، دھند کے باعث موٹر ویز بھی کئی مقامات سے بند۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب باغوں کے شہر لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

مزیدخبریں