ایک ہفتے میں مہنگائی کو مزید پر لگ گئے

07:24 AM, 14 Feb, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: ایک ہفتے میں مہنگائی کو مزید پر لگ گئے، چوبیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ آٹا، چینی، گھی مزید مہنگے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت ترانوے روپے ہوگئی جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا نو سو ستر روپے کا ہوگیا، ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح اعشاریہ آٹھ ایک فیصد اضافے کیساتھ نو اعشاریہ ایک سات فیصد ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 93 روپے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 970 روپے کا ہوگیا، مہنگائی کی شرح 0.81 فیصد اضافے سے 9.17 فیصد ہوگئی۔

مزیدخبریں