چولستان جیپ ریلی میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی ڈرائیور بن گئے

08:40 AM, 14 Feb, 2021

شازیہ بشیر

بہاولپور(پبلک نیوز) چولستان ڈیزاٹ ریلی 2021 کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹریک پر گاڑی چلائے بنا نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق ریلی کے اختتامی دن مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مہارت کے ساتھ ریلی کی ٹریک پر ڈرائیونگ کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو ڈرائیونگ کرتے دیکھ کر شرکا نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور مہارت کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو داد دی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ چولستان ڈیزاٹ ریلی نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کا ایک بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔ ٹریک پر گاڑی چلا کر بہت انجوائے کیا ہے دل کرتا ہے کہ میں خود بھی ریلی کے مقابلے میں شرکت کروں۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ چولستان ڈیزاٹ ریلی سے سیاحت کو فروغ مل رہاہے اور پاکستان کا سافٹ امیج بحال کرنے میں مدد مل رہی ہے، آئندہ اس ریلی میں انٹرنیشنل ڈرائیورز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے چولستان ڈیز اٹ ریلی میں عوام کی دلچسپی خوش آئند قرار دیتے ہوئے ریلی کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور متعلقہ ادارو ں کو مبارکباد دی۔

مزیدخبریں