وزیراعظم کے ہینڈسم ہونے کی قیمت عوام چُکا رہے ہیں: مرتضٰی وہاب

09:05 AM, 14 Feb, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر کا اوگرا کی عوام دشمن پالیسیوں پر بیان، انہوں نے کہا ہے کہ اوگرا کی تجاویز عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کررہی ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا اوگرا کی عوام دشمن پالیسیوں پر بیان میں کہنا تھا کہ 16روپے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام کو مصیبت میں ڈالنے کے سوا کچھ نہیں۔ سلیکٹیڈ حکومت عوام کا جسم و جاں کا رشتہ ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ پجلی کی قیمت میں اضافہ سراسر عوام دشمن اقدام ہے۔

مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ ستم یہ ہے کہ ہر پندرھویں روز پٹرول کی قیمت بڑھائی جارہی ہے۔ نااہل حکومت دن بدن مہنگائی کرکے عوام کا جینا دوبھر کررہی ہے۔ تحریک انصاف کے "شیرو" کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی تو کیا ہوا۔ کپتان کے ہینڈسم ہونے کی قیمت عوام چکا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت سسک رہی ہے مگر پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ کپتان ہینڈسم ہے۔ مہنگائی کی بے قابو شرح عوام کو مجبور کررہی ہے کہ ہیڈسم کو فی الفور چلتا کریں۔ پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے سے عوام براہِ راست متاثر ہورہے ہیں۔ تحریک انصاف نے عوام کو دکھ ، پریشانی، مہنگائی، ظلم و بربریت کے سوا کچھ نہیں دیا۔

مزیدخبریں