ویب ڈیسک : جاپان کے مشرقی ساحلی علاقے فکوشیما میں 7.3شدت کا زلزلہ آیا جس سے 120 سے زائد افراد زخمی اور درجنوں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
رات گئے آنے والے اس زلزلے میں کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور اس کے نتیجے میں سونامی بھی نہیں آیا جبکہ فکوشیما میں موجود جوہری پلانٹس کو بھی اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ماہرین اس زلزلے کو 2011 میں آنے والے بدترین زلزلے کے آفٹر شاکس قرار دے رہے ہیں۔
اس زلزلے نے عوام میں 10سال قبل 11مارچ 2011 کو آنے والے خطرناک زلزلے کی یاد تازہ کردی اور کئی لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑک پر رات گزاری۔ جاپان کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی شخص کی موت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ 120 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 6 افراد کی حالت نازک ہے۔