ریلوے کا لاہور، ملتان کیلئے موسیٰ پاک ایکسپریس کی بحالی کا فیصلہ

12:23 PM, 14 Feb, 2021

احمد علی

پبلک نیوز : پاکستان ریلوے نے لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو 15 فروری سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ریلوے کی پریس ریلیز کے مطابق 115 اَپ موسیٰ پاک ایکسپریس ملتان سے شام 4 بجے روانہ ہوکر خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال، اوکاڑہ،پتوکی،رائے ونڈ اور کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ کرتی ہوئی رات 8 بجے کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

اسی طرح 116 ڈاؤن موسیٰ پاک ایکسپریس 16 فروری کو لاہور سے رات 12 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور خانیوال اسٹاپ کرتی ہوئی صبح 5 بجے ملتان پہنچے گی۔ٹرین ایک اے سی بزنس، ایک اے سی اسٹینڈرڈ، 8 اکانومی کلاس، پاؤر پلانٹ اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔اس سے قبل ریلوے کی جانب سے کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی لکثری ٹرین جناح ایکسپریس کو 5 فروری کو بحال کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں