علی ظفر پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے؟
04:14 PM, 14 Feb, 2021
ویب ڈیسک: پاکستان کے مایہ ناز گلوکار اور اداکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ میں ان کی پرفارمنس کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالوں کا جواب دے دیا ہے. انھوں نے کہہ دیا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے لیے پرفارم نہیں کریں گے.سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر انھوں نے جاری کردہ اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کر رہے. اس سے قبل جب پی ایس ایل 6 کا ترانہ جاری کی گیا تو اس وقت ٹوئٹر پر علی ظفر کا نام ٹرینڈ کرنے لگا جس انھوں نے کہا ٹویٹ کیا تھا کہ اب میں کیا کر دیا ہے . دوسری جانب یہ بھی واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کی افتتاحی تقریب کو استنبول میں منعقد کرائے جانے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں جن پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان نے کہا ہے کہ افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ استنبول میں کی جا رہی ہے. اس لیے کوئی بھی باقاعدہ یا باضابطہ تقریب نہیں ہو گی بلکہ ریکارڈ شدہ میوزک چلایا جائے گا.وسیم خان کے مطابق پہلے میچ سے قبل چلائے جانے والے میچ کے لیے میوزک شو کے لیے نصیبو لال سمیت 4 گلو کار ریکارڈنگ کر رہے ہیں جو بعد ازاں ایڈٹ کیا جائے گا. نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتے کو پی ایس ایل 6 کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔