’کسی کی بہن کو گلاب دینے سے بہتر ہے کہ اپنی بہن کو حجاب گفٹ کریں‘

08:48 AM, 14 Feb, 2022

احمد علی
شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ کسی کی بہن کو گلاب دینے سے بہتر ہے کہ اپنی بہن کو حجاب گفٹ کریں. رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر #hayabyrabi کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا حیا بائے رابی کی کوشش ہے ہم آج کل کے دور کے مطابق اسلامی لباس پہن سکیں . واضح رہے کہ14 فروری کو ویلنٹائن ڈے(محبت کا عالمی دن) منایا جاتا ہے . روایت کے مطابق اس دن ویلنٹائن کی یاد میں محبت کرنے والوں کے درمیان پیار بھرے پیغامات کا تبادلہ ہوتا ہے،ایک دوسرے کو خاص قسم کے کارڈز دیے جاتے ہیں ،پھول تقسیم ہوتے ہیں،لوگ سرخ رنگ کے کپڑے زیبِ تن کرتے ہیں یا پھر تفریحی مقامات پر جاتے ہیں یہ سب اس دن کی مناسبت سے عام ہے۔ پچھلے چند سالوں میں ویلنٹائن ڈے کو ذرائع ابلاغ اور میڈیا سے بہت شہرت ملی کیونکہ تمام ذرائع ابلاغ اس دن کو بہت جوش و خروش سے نشر کیا کرتے ہیں. گزشتہ چند سالوں میں مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں میں اس دن کو منانے کا رجحان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں