پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کا امکان

11:39 AM, 14 Feb, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) 16فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا ن7 پیٹرول ساڑھے8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اوگرا نے ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے اور اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نےلیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں۔ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔
مزیدخبریں