بالی وڈ کی اداکارہ کا شوہر سے علیحدگی کا اعلان
02:17 PM, 14 Feb, 2022
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر رتیش سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ میں نے اور رتیش نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ راکھی ساونت نے کہ میں کافی چیزوں سے بے خبرتھی۔ بگ باس 15 ختم ہونے کے بعد کافی کچھ ہوا۔ ہم دونوں نے اختلافات دورکرنے کی کوشش کی لیکن اب بہتریہی ہے کہ آگے بڑھیں اوردوستانہ طورپرعلیحدہ زندگی گزاریں۔ راکھی ساونت نے کہا کہ میرا دل ٹوٹا ہوا ہے اورمیں کافی اداس ہوں۔ یہ ویلنٹائن ڈے سے پہلے ہونا تھا لیکن مجبوراً ہمیں فیصلہ کرنا پڑا۔ اب مجھے اپنے کام اور اپنی زندگی پر توجہ دینا ہوگی اور خود کو خوش اور صحت مند رکھنا ہوگا۔