اب واٹس ایپ سے دل کا ایموجی بھیجنے پر سزا ہوگی

03:14 PM, 14 Feb, 2022

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: سعودی عرب میں اب واٹس ایپ پردل بھیجنے والے شخص کو جرمانے کے ساتھ سزا کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ سعودی اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن نےبتایا کہ سعودی قوانین کے تحت اگر اس ایموجی کو بھیجنے والا شخص قصور وار پایا گیا تو اس صورت میں اسے ایک لاکھ ریال یعنی 46 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے کے ساتھ 2 سے 5 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ سعودی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں سعودی اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن نے بتایا کہ واٹس ایپ پر دل والا ایموجی بھیجنا ہراسانی کے جرائم میں شمار کیا جاتا ہے۔ اگر موصول ہونے والے صارف کی جانب سے ایموجی بھیجنے والے صارف کے خلاف کارروائی کا کہا جائے تو آن لائن چیٹس کے دوران ایموجی اور تصاویر کا استعمال آن لائن ہراسانی کے جرم میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
مزیدخبریں