بلاول بیٹا میں لاڑکانہ آ رہا ہوں تیاری کرلو: شاہ محمود قریشی

05:36 PM, 14 Feb, 2022

شازیہ بشیر
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بیٹا میں لاڑکانہ آ رہا ہوں تیاری کرلو۔ سارے سوالوں کے جواب وہاں دوں گا۔ انہوں نے کہا تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا استحقاق ہے۔ ہم بھی بھرپور سیاسی مقابلہ کریں گے۔ چودھری برادران نے اپوزیشن کا ساتھ دینے سے انکار کیا۔ جن کا پیٹ کاٹنا تھا اب ان کے دروازے پر کیوں جا رہے ہیں؟ شاہ محمود قریشی نے کہا تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا استحقاق ہے لیکن ہم بھی اپوزیشن کا بھرپور سیاسی مقابلہ کریں گے۔ پیپلز پارٹی انتخاب نہیں عدم اعتماد چاہتی ہے جبکہ ن لیگ نے اپنے منشور'' ووٹ کو عزت دو'' کی نفی کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اشارہ نہیں ملا؟ رات کو گنتی ہو گئی۔ اشارہ مل گیا۔
مزیدخبریں