ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے نامزد کردہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر درج مقدمات کی تفصیلات ان کے وکیل محمد سپل نے میڈیا کو بتا دی۔
علی امین گنڈاپورکے وکیل محمد سپل کے مطابق علی امین گنڈاپور پر کل 24 مقدمات ہیں۔ 12 ایف آئی آرز راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی جن پر علی امین گنڈاپور کو 9 مارچ تک ضمانت ملی ہے۔ ایک ایف آئی آر واہ کینٹ کی ہے جس پر علی امین گنڈاپور کو 11 مارچ تک ضمانت ملی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ایف آئی آر ٹیکسلا کی ہے اس پر بھی علی امین گنڈاپور کو 11 مارچ تک ضمانت ملی ہے۔ ایک ایف آئی آر گوجرانوالہ کی ہے جس پر علی امین گنڈاپور کو 18 مارچ تک ضمانت ملی ہے۔ چار ایف آئی آرز فیصل آباد کی ہیں جن پر علی امین گنڈاپور کو 16 مارچ تک ضمانت ملی ہے۔
2 ایف آئی آرز لاہور کی ہیں جن پر علی امین گنڈاپور کو 15 مارچ تک ضمانت ملی ہے۔ وکیل علی امین گنڈاپور
علی امین گنڈاپورکے وکیل کا کہنا ہے کہ 5 ایف آئی آرز اینٹی کرپشن کی ہیں جن پر علی امین گنڈاپور کو یکم مارچ تک ضمانت ملی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ایف آئی آر اینٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ کی ہیں جس پر علی امین گنڈاپور کو یکم مارچ تک ضمانت ملی ہے۔