ویب ڈیسک :(سلیمان اعوان)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ شادمان نزرآتش کیس میں عدالت نے 7 اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ ان رہنماؤں میں مراد سعید,حسان نیازی,حماد اظہر سمیت دیگر شامل جبکہ عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث 30 روپوش ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ۔
انسداد دھشتگردی عدالت نے اشتہاری ملزم میاں اسلم اقبال ٫ محمد زبیر خان نیازی ٫ حماد اظہر ٫ جمشید اقبال چیمہ ٫ مسرت اقبال چیمہ ٫ حسان نیازی ٫اور مراد سعید کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ پنجاب پولیس نے اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرقی کیلیے عدالت میں درخواست دائر کررکھی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں ان کی جائیداد قرقی کا حکم دیا جائے تاکہ ملزم گرفتاری دیں۔
جس پر عدالت نے اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرقی کی درخواست منظور کر لی۔